31 دسمبر ، 2016
چین نے ایک بار پھر سلامتی کونسل میں جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر پر پابندی کی بھارتی درخواست کی منظوری کو روک دیا، درخواست پر چین کا تعطل کا آج آخری دن تھا ۔
چین کی طرف سے بھارتی درخواست میں رکاوٹ بننے پر بھارت سیخ پا ہے۔ بھارت کا کہنا ہے کہ چین کا اقدام دہشت گردی سے متعلق بیجنگ کے دہرے معیار کو ظاہر کرتا ہے۔
بھارت نے اقوام متحدہ کی پابندی کمیٹی میں مسعود اظہر پر پابندی لگانے کی درخواست دائر کی ہوئی ہے ، چین اس سے قبل پابندی کی بھارتی درخواست دو بار روک چکا ہے۔
چین نے تکنیکی وجوہات پر مارچ اور اکتوبر میں بھارتی درخواست روکی تھی ۔