02 جنوری ، 2017
آج 2 جنوری2017 ء بروز پیر کو تمام بینک بند رہیں گے،اسٹیٹ بینک آف پاکستان سمیت تمام بینک ،ترقیاتی مالی ادارے، مائیکروفنانس بینک پبلک ڈیلنگ کے لئے بند رہیں گے۔
آج بینکوں میں کسی قسم کا لین دین نہیں ہوگا ،تاہم کھاتہ داروں کے حساب کتاب کی نئی ترتیب عمل میں لائی جائے گی اور بینک ملازمین معمول کے مطابق دفتر میں حاضری دیں گے ۔