پاکستان
02 جنوری ، 2017

باجوڑایجنسی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا،لیویز اہلکار شہید

باجوڑایجنسی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا،لیویز اہلکار شہید

باجوڑایجنسی کے تحصیل ماموند کے علاقہ نیگ بانڈہ میں سڑک کے کنارے ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجہ میں لیویز فورس کا ایک اہلکار شہید ہوگیا۔

صدر مقام خار سے تقریباً 20 کلومیٹر دور تحصیل ماموند علاقہ نیگ بانڈہ میں اتوار کے روز تقریباً گیارہ بجے سڑک کے کنارے ریموٹ کنڑول بم دھماکہ اس وقت ہوا جب لیویز فورس کا اہلکار دلاور خان سکنہ غاخی علاقے قایم چیک پوئنٹ میں ڈیوٹی کیلئے جارہاتھا، دھماکے نتیجے میں لیویز فورس کا اہلکار موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

سکیورٹی فورسزاو رپولیٹیکل انتظامیہ نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کیا اور درجنوں افراد کو گر فتار کر لیا ہے ۔ شہید ہونیوالے لیویز اہلکار کی نماز جنازہ سول کالونی خار میں ادا کی گئی۔

 

 

مزید خبریں :