01 فروری ، 2012
لاہور…جماعتِ اسلامی کے امیر سید منورحسن نے کہا ہے کہ کراچی ایک بار پھر دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے،اعلیٰ عدلیہ اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے صوبائی حکومت کو پابند کرے۔منصورہ لاہور سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا منہ چڑایا ہے۔جب تک کراچی سے ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ مافیا کا صفایا نہیں ہوتا،وہاں امن قائم نہیں ہو سکتا ہے۔سید منورحسن نے کہا کہ کراچی کو عملاً دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے،،سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کے بعد اگر ذمے داروں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر سزائیں دی جاتیں تو معصوم شہری دوبارہ دہشت گردی کا نشانہ نہ بنتے۔