کاروبار
04 جنوری ، 2017

قومی بچت کی اسکیمیں:6 ماہ میں 110 ارب کی سرمایہ کاری

قومی بچت کی اسکیمیں:6 ماہ میں 110 ارب کی سرمایہ کاری

 

سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگ کے مطابق رواں مالی سال کے لے 228 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس میں سے رواں مالی سال کے پہلے6 ماہ میں 110 ارب روپے کا ہدف حاصل کرلیا ہے۔

نیشنل سیونگ حکام کے مطابق پچھلے مالی سال 218 ارب روپے کا ہدف حاصل کیاگیا تھا، 3 اکتوبر 2016 ءکو نیشنل سیونگ اسکیموں کے منافع میں نظر ثانی ہوئی تھی، اب جنوری 2017 میں مختلف اسکیموں پر شرح منافع کا اعلان کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 7اعشاریہ44 فیصد سالانہ،اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر 5اعشاریہ8 فیصد، ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر 6اعشاریہ36 فیصد اور سیونگ اکونسٹس پر منافع کی سالانہ شرح 3اعشاریہ9 فیصد مقرر کیا گئی ہے۔

مزید خبریں :