06 جنوری ، 2017
تین روز میں ہول سیلز مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 59 روپے سے بڑھ کر 62 روپے ہوگئی ہے ۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت صنعت و پیداوار نے بتایا تھا کہ شوگر ملزکے پاس 15 دسمبر2016 تک 12 لاکھ 30 ہزار ٹن چینی کے ذخائر موجود ہیں ۔ 4 لاکھ ٹن ماہانہ طلب کے حساب سے ذخائر5 فروری 2017 تک کے لئے کافی ہیں ۔
اس بریفنگ پر اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ڈھائی لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی لیکن فیصلے کا اثرہول سیل مارکیٹ پرنظر آنے لگا ہے۔3 روز میں ہول سیلز مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 59 روپے سے بڑھ کر 62 روپے ہوچکی ہے، یعنی 100 کلو چینی کے تھیلے پر 300 روپے کا اضافہ ہوچکاہے۔