06 جنوری ، 2017
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لاہور کے نجی اسپتال میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی عیادت کی۔
وزیراعلیٰ نے مولانا فضل الرحمٰن کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا اور انہیں گلدستہ بھی پیش کیا۔
شہباز شریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ مولانا فضل الرحمٰن کوجلد صحت یابی کی نعمت سے سرفراز کرے۔
جے یوآئی (ف) کے رہنما مولانا ریاض درانی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے مولانا فضل الرحمٰن کو مزید 24 گھنٹے اسپتال میں رہنے کا مشورہ دے دیا، ان کا گزشتہ روز نجی اسپتال میں پتے کا آپریشن ہوا تھا۔