06 جنوری ، 2017
پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نئےسال کا نیا ریکارڈ بنایا ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر پہلی مرتبہ 49 ہزار سے اوپر بند ہوا۔
سرمایہ کاروں کو اگرچہ پاناما کیس کی تشویش رہی لیکن انہیں کارپوریٹ سیکٹر پر اعتماد بھی ہے، اس لئے پاناما کیس کی سماعت نو جنوری تک مؤخر کئے جانےپر خریداری بھی خوب کی۔
کاروبار کا اختتام ہوا تو 100 انڈیکس 324 پوائنٹس اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 49 ہزار 38 پر بند ہوا، کاروبار کے دوران 20 ارب روپے مالیت کے 43 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔
کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 9795 ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔