06 جنوری ، 2017
چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے مکہ مکرمہ میں امام کعبہ الشیخ عبدالرحمان السدیس سے ملاقات کی ہے، اس موقع پر امام کعبہ نےحافظ طاہراشرفی کو اعزازی شیلڈ دی۔
امام کعبہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم اور افواج دہشت گردی کے خلاف جنگ پر مبارکباد کے مستحق ہیں، پاکستان علماء کونسل کی اسلام اور دفاع حرمین شریفین کے لیے عظیم خدمات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو مسائل سے پریشان ہونے کے بجائے قرآن و سنت سے رجوع کرنا چاہیے، پاکستانی قوم نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف عظیم جنگ کی ہے، مسلم دنیا سے اپیل ہے کہ تشدد کا رویہ چھوڑ کر اعتدال کا رویہ اپنائے۔