پاکستان
06 جنوری ، 2017

چین سے 3 معاہدوں پر جون سے قبل دستخط ہوجائینگے: پرویز خٹک

چین سے 3 معاہدوں پر جون سے قبل دستخط ہوجائینگے: پرویز خٹک

 

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اور چین کے مابین 3 نئے معاہدوں پر جون سے پہلے دستخط ہوجائیں گے اور جون سے ان نئے اہم منصوبوں پر کام شروع ہوجائے گا۔

نوشہرہ کے علاقے کاہی نظامپور میں جلسے سے خطاب اور ’جیونیوز‘ سے بات چیت کرتے ہوئے پرویز خٹک نے بتایا کہ بیجنگ میں چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ کامیاب مذاکرات ہوئے،خیبرپختونخوا میں چینی سرمایہ کار بیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے اور چینی صنعت کاروں کا ایک بڑا گروپ خیبرپختونخوا میں اگلے ماہ آرہا ہے جو مختلف منصوبوں میں دلچسپی رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تین بڑ ے منصوبوں میں گلگت، دیر، چترال روڈ، سترہ سو میگا واٹ بجلی کے منصوبوں اور پانچ اضلاع کے درمیان فاسٹ ریلوے ٹریک منصوبے پر جلد کام شروع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کی یہ سرمایہ کاری 46 ارب ڈالر سے تجاوز کرکے 70 ارب ڈالر تک پہنچے گی اوریہ مزید بڑھتے ہوئے تین سو ارب ڈالر تک پہنچے گی، جو صوبہ بہتر منصوبے دے گا، وہاں پر زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری ہوگی، کرپشن کے خلاف صوبے بھر میں تحریک شروع کی ہے۔

مزید خبریں :