09 جنوری ، 2017
مقبوضہ کشمیر کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی ایک بار پھر الزام تراشیوں پر اتر آئیں، کہتی ہیں پاکستان اور حریت رہنما کشمیر میں امن کی کوششوں کو خراب کر رہے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم مودی لاہور گئے جبکہ یہاں پٹھان کوٹ میں حملہ کیا گیا، ساری قوم نے حریت رہنماؤں سے امیدیں لگائیں لیکن انہوں نے بات چیت کے دروازے نہیں کھولے۔
حریت رہنما وادی میں بےامنی بڑھانا چاہتے ہیں،کشمیری پنڈت پھر سائنک کالونی پر کشیدگی بڑھانے میں ناکام رہے تو برہان وانی کی موت پر بےامنی کو بڑھاوا دیا، انہوں نے وادی میں کشیدگی پھیلانے کامنصوبہ پہلے ہی بنا لیا تھا۔