پاکستان
01 فروری ، 2012

افغانستان سے امریکی فوج کا ذمہ دارانہ انخلا چاہتے ہیں،شیری رحمان

افغانستان سے امریکی فوج کا ذمہ دارانہ انخلا چاہتے ہیں،شیری رحمان

واشنگٹن … امریکہ میں پاکستان کی سفیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کا ذمہ دارانہ انخلا چاہتے ہیں،واشنگٹن میں ایک تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکہ میں پاکستانی سفیر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان سے امریکی فوج کا ذمہ دارانہ انخلا چاہتا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان بھارت اورافغانستان سمیت کسی ملک سے تعلقات میں پیچیدگی نہیں چاہتا۔پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات برابری کی سطح پرہونے چاہیئں اور پاکستان امریکہ سے صرف امداد نہیں تجارت چاہتا ہے۔

مزید خبریں :