انٹرٹینمنٹ
21 جنوری ، 2017

پیرس:مردوں کے فیشن ویک کی رعنائیاں جاری

پیرس:مردوں کے فیشن ویک کی رعنائیاں جاری

فیشن کے معاملے میں مرد بھی خواتین سے کسی طور پیچھے نہیں اوریہی وجہ ہے کہ خواتین کے ساتھ ساتھ مرودوں کیلئے بھی شوز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

فرانسیسی دار الحکومت پیرس میں بھی 5 روزہ مینز فیشن ویک کی رعنائیاں جاری ہیں، جس میں معروف ڈیزائنرز اپنا کلیکشن پیش کرر ہے ہیں۔

5روز تک جاری رہنے والے اس فیشن ویک میں موسم سرما اور خزاں کی مناسبت سے ڈیزائنرز اپناکام متعارف کرارہے ہیں۔

فیشن ویک کے دوران مرد ماڈلز مختلف ڈیزائنرز کے تیار کردہ نت نئے ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پرواک کر رہے ہیں۔

ایونٹ کے دوران کئی ڈیزائنرز بیگز،جوتے اور ہیٹس سمیت دیگر اسیسیسریز بھی پیش کررہے ہیں جو حاضرین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

18جنوری سے شروع ہونے والا یہ رنگا رنگ ایونٹ 5روز تک جاری رہنے کے بعد 22جنوری کو اختتام پذیر ہوجائے گا۔

مزید خبریں :