انٹرٹینمنٹ
23 جنوری ، 2017

وائٹ ہاؤس اڑانے کی دھمکی نہیں دی، میڈونا کی وضاحت

وائٹ ہاؤس اڑانے کی دھمکی نہیں دی، میڈونا کی وضاحت

پاپ کوئن میڈونا نے اپنے اس بیان کی وضاحت کردی ، جس میں انہوں نے وائٹ ہاوس کو دھماکے سے اڑانے کی بات کی تھی۔

ہفتے کو واشنگٹن میں امریکی صدر کے خلاف خواتین مارچ میں شرکت کے موقع پر اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے میڈونا نے کہا کہ ان کا مطلب یہ نہیں تھا کہ وائٹ ہاوس کو دھماکے سے اڑادیں۔

انہوں نے یہ جملہ ٹرمپ کے خلاف احتجاج کے دوران استعارے کے طور پر استعمال کیا تھا، دوسری طرف امریکی خفیہ اداروں نے گلوکارہ کے بیان کی تحقیقات کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

 

مزید خبریں :