دنیا
10 فروری ، 2017

ایرانی انقلاب کی 38ویں سالگرہ ،تقریبات و ریلیوں کا انعقاد

ایرانی انقلاب کی 38ویں سالگرہ ،تقریبات و ریلیوں کا انعقاد

 

ایران بھر میں 1979 کے انقلاب کی 38ویں سالگرہ کی مناسبت سےتقریبات اور ریلیوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

ایرانی دارالحکومت تہران میں نکالے جانے والی بڑی ریلی کے شرکاء نے روایتی انداز میں امریکا اور اسرائیل مخالف نعرے بھی لگائے، ایرانی انقلاب کی تقریبات ایسے وقت میں منائی جارہی ہیں جب ایران اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ایرانی بیلسٹک میزائل کے تجربات کے تناظر میں سخت بیان بازی اور کشیدگی جاری ہے۔

ایران میں گیارہ فروری 1979 کو آیت اللہ روح اللہ خمینی نے عوامی طاقت سے شہنشاہ ایران محمد رضا شاہ پہلوی کی بادشاہت کا خاتمہ کرکے انقلاب برپا کیا تھا اور مغرب بالخصوص امریکی گرفت سے ایرانی معیشت وحکومت کو آزاد کرایا تھا۔

مزید خبریں :