10 فروری ، 2017
شامی صدر بشار الاسد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شامی پناہ گزینوں کے داخلے پر پابندی کی حمایت کرتے ہوئے امریکا کو مشروط تعاون کی پیشکش کردی ہے۔
دمشق میں یاہو نیوز کو خصوصی انٹرویو میں شامی صدر بشار الاسد نے کہا کہ دہشتگردی کےخاتمے کے لئےامریکا سے تعاون کے لئے تیار ہیں، بشرطیکہ اگر امریکا واقعی سنجیدہ ہے تو شامی حکومت کے ذریعے تعاون کریں۔
شامی صدر نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک کی حکومت اور عوام سے تعاون کیے بغیر دہشتگردی کو شکست دینا ناممکن ہے، انھوں نے ٹرمپ حکومت کی جانب سے شامی پناہ گزینوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کو مثبت اقدام قرار دیا۔
انھوں نے کہا کہ امریکا کے مفادات کا تعین کرنا صرف امریکی عوام کا حق ہے۔شامی صدرکا مزید کہنا تھا کہ شام میں انسانی بحران کا ذمہ دار مغربی ممالک، ترکی، سعودی عرب اور قطر ہے۔