10 فروری ، 2017
ایگزیکٹو صدارتی نظام کی راہ ہموار کرنے کیلئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے آئینی اصلاحاتی بل کی منظوری دے دی۔
صدارتی دفتر کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے آئینی اصلاحاتی بل منظور کرلیا ہے،ترک نائب وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ نئے صدارتی نظام سے متعلق ریفرنڈم 16 اپریل کو ہونے کا امکان ہے، آئینی اصلاحات سے صدر کے اختیارات میں اضافہ ہوگا۔
ترک صدر رجب طیب اردوان کے مطابق اصلاحات سے سیاسی بحران کے موقع پر ملک کو استحکام ملے گا،تاہم مخالفین کوخدشہ ہے کہ اس سے آمرانہ حکمرانی کو فروغ ملے گا،گزشتہ ماہ ترک پارلیمنٹ نے بھی اس بل کی منظوری دی تھی۔