دنیا
14 فروری ، 2017

فضائی آلودگی میں بھارت نے چین کوپیچھے چھوڑ دیا

فضائی آلودگی میں بھارت نے چین کوپیچھے چھوڑ دیا

دنیا میں بدترین فضائی آلودگی میں بھارت اب چین کو بھی پیچھے چھوڑتا جا رہا ہے۔

بھارت میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی سے ہر سال تقریباً11 لاکھ افراد وقت سے پہلے ہی موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ۔

عالمی فضائی آلودگی پر ایک نئی تحقیق کے مطابق فضا میں موجود خطرناک ذرات کی وجہ سے چین میں قبل از وقت ہلاکتوں کی شرح رُک گئی ہے جبکہ بھارت میں ایسی اموات میں یک دم تیزی آئی ہے۔

سن1990ء اور 2015ء کے درمیان بھارت میں قبل از وقت اموات میں تقریباً 50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ انتہائی پریشان کن ہے۔

ماہرین کے مطابق اس کی وجہ بھارت میں صنعتوں اور آبادی میں تیزی سے اضافہ اور عمر رسیدہ افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد ہے۔

 

مزید خبریں :