14 فروری ، 2017
سعودی عرب میں وزارت محنت و سماجی ترقی کی ویب سائٹ 'شمعون 2' وائرس کی وجہ سے پچھلے تین ہفتوں سے متاثر ہے ، نقل کفالہ اور اقامے کی تجدید و اجراء کا کام تعطل کا شکار ہو گیا ہے۔
شمعون ٹو وائرس نے سعودی عرب کے متعدد سرکاری اور نجی اداروں کی ویب سائٹس پر حملے کیے ہیں جس کی وجہ سے ورک پرمٹ کا اجراء بھی نہیں ہوپارہا۔ غیر ملکیوں کا کہنا ہے کہ اقامہ کی معیاد ختم ہوجانے کے باعث قید اور جرمانے کی سزائوں کا خدشہ ہے اور انہیں بے دخل بھی کیا جاسکتا ہے۔
کمپنیوں اور اداروں کے مالکان کو اپنے ملازمین کے اقاموں کی تجدید نہ کرانے پر6 ماہ سے ایک برس تک قید اور 25 ہزار تا ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے۔ سعودی وزارت محنت نے اس معاملے پر تبصرے سے گریز کیا ہے۔