کاروبار
01 جولائی ، 2012

ایل پی جی کی قیمتوں میں 13روپے فی کلو کمی کا اعلان

ایل پی جی کی قیمتوں میں 13روپے فی کلو کمی کا اعلان

کراچی…عالمی منڈی میں ایل پی جی کی قیمت میں کمی کے باعث تین جولائی سے پاکستان میں بھی ایل پی جی کی قیمتوں میں تقریبا تیرہ روپے فی کلوتک کمی کی جارہی ہے۔ چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن عبدالہادی خان کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں ایل پی جی کی فی ٹن قیمت 133 ڈالرز کم ہوگئی ہے۔جس کے باعث مقامی پروڈیوسرز بھی قیمتوں میں کمی کرینگے، عبدالہادی خان نے کہا کہ تین جولائی سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 12 روپے 63 پیسے کمی کی جائے گی،جس کے بعدگھریلو سلنڈر کی قیمت میں 150 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 573 روپے کمی کی جائے گی۔

مزید خبریں :