01 جولائی ، 2012
لاہور… امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ چیئر مین نیب کا بیان ”روزانہ 6سے8ارب روپے کی کرپشن ہورہی ہے“پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور شہر میں مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کاکہنا تھا کہ بدعنوانی کے انکشافات کے باوجودچیئرمین نیب کا کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائی نہ کرنا قابل مذمت ہے۔صرف چار برس میں ملکی قرضے6700ارب سے12000ارب تک پہنچ گئے ہیں۔معاشی ترقی کی شرح 7فیصد سے کم ہوکر ڈھائی فیصد پر آچکی ہے۔2008میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ4گھنٹے تھا جو بڑھ کراب12گھنٹے ہوچکا ہے۔گیلانی کے دور حکومت میں پاکستان کو کرپشن،ٹیکس چوری اور خراب طرز حکمرانی کی وجہ سے 8.5ٹریلین روپے کا نقصان ہوا۔ایوان صدر سے لے کر نیچے تک کرپشن کا بازار گرم ہے۔50ماہ کے دوران اسٹیٹ بنک کے چار گورنر،6فنانس سیکرٹری اور ایف آئی اے کے10ڈائریکٹرتبدیل کئے گئے۔