01 جولائی ، 2012
پشاور…عوامی نیشنل پارٹی کے قائمقام صدرسینیٹرحاجی محمد عدیل نے کہاہے کہ چیف الیکشن کمشنرکی تعیناتی کے معاملے پرآئینی پیچیدگی پیداہوگئی ہے۔یہ بات انہوں نے جیونیوزکے نمائندے سیف الاسلام سیفی کوخصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی ۔سینیٹر حاجی عدیل کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنرکی تعیناتی کے معاملے پرآئینی پیچیدگی پیداہوگئی ہے جسے پارلیمنٹ ہی حل کرے گی ورنہ وزیراعظم اوروزرائے اعلیٰ کی نامزدگی کے اختیارات بھی الیکشن کمشنرزکودینے پڑیں گے۔