01 جولائی ، 2012
لاہور … پنجاب حکومت نے ہڑتالی ڈاکٹروں کو ملازمت سے فارغ کرنیکا فیصلہ کرلیاہے، تاہم انہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ اگر ہڑتالی ڈاکٹروں نے اسپتالوں میں کوئی گڑبڑ کی تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ محکمہ صحت پنجاب کے ذرائع نے لاہور میں جیونیوزکے نمائندے محمد عاصم نصیر کو بتایاکہ پیرکی صبح 8 بجے سے آرمی اور نئے بھرتی ہونے والے ڈاکٹرز سرکاری اسپتالوں کے آوٴٹ ڈورز میں ڈیوٹیاں سنبھال لیں گے، اس موقع پرپولیس کی بھاری نفری ان کی حفاظت کرے گی۔ ہڑتالی ڈاکٹروں نے اگر کسی اسپتال میں گڑبڑ کی کوشش کی تو ان کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹاجائے گا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے ینگ ڈاکٹرز کو غیرمشروط طور پر ہڑتال ختم کرنے کیلئے 24 گھنٹے کی جو مہلت دی تھی، وہ بھی آج سہ پہر 3بجے ختم ہوچکی ہے ۔