پاکستان
01 جولائی ، 2012

شریف برادران نے عوامی ادارے ختم کرنیکی کوشش کی، پرویز الٰہی

شریف برادران نے عوامی ادارے ختم کرنیکی کوشش کی، پرویز الٰہی

لاہور … پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء اور نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ شریف برادران نے عوام اور وکلاء کی خدمت کا ہر ادارہ ختم کرنے کی کوشش کی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے لاہور میں اپنی رہائشگاہ پر مبارکباد دینے کیلئے آنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری پرویز الٰہی کاکہناتھا کہ قوم و ملک کے مفادات میں ان کا فعال کردار دیکھ کر مخالفین کی آنکھیں کھل گئی ہیں۔ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ سپریم کورٹ، لاہور ہائیکورٹ ا ورملتا ن بار سمیت تمام بار ایسوسی ایشنز میں ق لیگ کے وکلاء کا کلیدی کردار رہا ہے۔ انہو ں نے بتایا کہ ان کے دور حکومت میں کنزیومر کورٹس بنائی گئیں مگر بعد کی حکومت نے اسے ختم کردیا۔ اس موقع پر جہانگیر جھوجھا ،رافع احمد ،زمان قریشی ،ارشد قریشی،گوہر بٹ سمیت دیگر وکلا رہنماوٴں کاکہناتھا کہ چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے دور حکومت میں ایشیاء میں پہلی مرتبہ پراسیکیوشن کا ادارہ قائم کرکے پاکستان کی وکلاء برادری پر بڑا احسان کیاتھا۔

مزید خبریں :