01 جولائی ، 2012
کراچی … جامعہ کراچی کے تحت ایم اے ریگولر اور پرائیوٹ امتحانات کا آغاز کل سے ہورہا ہے امتحانات میں کل 19ہزار 448امیدوارشرکت کریں گے۔ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق ایم اے ریگولر و پرائیوٹ کے سالانہ امتحانات کا آغاز کل سے ہورہا ہے جس میں 19ہزار448طلباء و طالبات شرکت کررہے ہیں۔ ناظم امتحانات کے مطابق ایم اے سال اول میں 8ہزار526امیدوار اور سال دوم میں 10ہزار921امیدوار شرکت کررہے ہیں جبکہ امتحانات کیلئے 32امتحانی مرکز بنائے گئے ہیں۔