01 جولائی ، 2012
بورے والا … بورے والا کے علاقے گگو منڈی میں اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی نے انصاف نہ ملنے پر زہر کھا کر جان دے دی، خودکشی کے بعد پولیس نے زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا۔ گگو منڈی کے گاوٴں 273 ای بی کے متاثرہ خاندان کے مطابق ان کی جوان بیٹی سبزی توڑنے کھیت میں گئی تو دو اوباش نوجوانوں نے اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، واقعے کے بعد مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست دی مگر پولیس نے ایک نہ سنی۔ تین روز دھکے کھانے کے بعد لڑکی نے دلبرداشتہ ہو کر زہر کھا لیا، تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔