01 جولائی ، 2012
پشاور … پشاور میں رقم کے تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق پشاور کے بڑے تجارتی مرکز کارخانو مارکیٹ میں فریقین کے درمیان رقم کا تنازع تھا، جس کی وجہ سے ان میں تلخ کلامی ہوئی اور بات فائرنگ تک آ پہنچی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔