پاکستان
01 جولائی ، 2012

غلام احمد بلور کی پاکستان، بھارت، افغانستان کنفیڈریشن بنانیکی تجویز

غلام احمد بلور کی پاکستان، بھارت، افغانستان کنفیڈریشن بنانیکی تجویز

پشاور … ریلوے کے وفاقی وزیر غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات میں انتخابات وقت پر ہوتے نظر نہیں آرہے، پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور افغانستان پر مشتمل کنفیڈریشن بنانی چاہئے۔ پشاور میں تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام احمد بلور کا کہنا تھاکہ ملک کو دہشت گردی اور امن وامان کے مسائل درپیش ہیں اور ان حالات میں انتخابات وقت پر ہوتے نظر نہیں آرہے۔ غلام احمد بلور نے پاکستان اور ہمسایہ ممالک پر مشتمل کنفیڈریشن قائم کرنے کی تجویز دی اور کہا کہ کنفیڈریشن بنانے کا مقصد ان ممالک کے عوام کے درمیان آزادانہ آمد و رفت اور تجارت ہونی چاہئے۔ غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو اپنا وقت پورا کرنے کا موقع ملنا چاہئے اور ایسا نہ ہوا تو آئندہ کوئی بھی حکومت وقت پورا نہیں کرسکے گی۔

مزید خبریں :