01 جولائی ، 2012
میرپور …آزادکشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی منزل ہے جس کی ترقی اور استحکام کیلئے کشمیری عوام کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے. میرپور آزادکشمیر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے 11ماہ کے مختصر عرصہ میں آزادکشمیرمیں سات ارب کے خسارے کے بجٹ کے باوجود حکومت کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے آزادکشمیر میں تین میڈیکل کالجز اور ویمن یونیورسٹی قائم کی اور اگلے ہفتے کوٹلی میں آئی، ٹی یونیورسٹی کا افتتاح کیا جا ئے گا۔انہوں نے کہا کہ میرپور میں انٹرنیشنل ائیر پورٹ ، بین الاقوامی سہولیات سے آراستہ بینظیر بھٹو شہید اسپتال اور اسلامی یونیورسٹی کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے۔