پاکستان
01 جولائی ، 2012

صدر آزاد کشمیر نے فوزیہ وہاب کے گھر جا کر اہلخانہ سے تعزیت کی

صدر آزاد کشمیر نے فوزیہ وہاب کے گھر جا کر اہلخانہ سے تعزیت کی

کراچی…صدر آزاد جموں کشمیر سردار یعقوب نے کراچی میں پیپلز پارٹی کی رہنما فوزیہ وہاب کے گھر کادورہ کیا اور اہلخانہ سے ان کے انتقال پر تعزیت کی۔ صدر آزاد جموں کشمیر سردار یعقوب کے دورے کے دوران فوزیہ وہاب کے گھر پر ان بیٹوں اور پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے راہنماوٴں نے سردار یعقوب کا استقبال کیا۔ اس موقع پر صدر آزاد کشمیر نے پیپلز پارٹی کی رہنما فوزیہ وہاب کااہل خانہ سے تعزیت کی اور، فوزیہ وہاب کی مغفرت کے لئے دعا کی۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ فوزیہ وہاب دلیر خاتون تھی اور اچھی سیاست دان تھی، فوزیہ وہاب نے سیاست میں جو خدمات سر انجام دی ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،سردار یعقوب نے مزید کہا کہ کشمیر کے سلسلے میں جو آواز فوزیہ وہاب نے بین الاقومی فورم میں اٹھائی اس کا کوئی ثانی نہیں۔

مزید خبریں :