پاکستان
03 مارچ ، 2017

فوجی عدالتوں پر پیپلز پارٹی کی اے پی سی کل ہو گی

فوجی عدالتوں پر پیپلز پارٹی کی اے پی سی کل ہو گی

 

فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کے معاملے پر سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے پیپلزپارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس کل ہو گی۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق اس کانفرنس میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے علاوہ تمام سیاسی جماعتیں شرکت کریں گی ۔

پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس ہفتہ کی صبح11بجے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہو گی ، جس کےلیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،کانفرنس کی میزبانی سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔

کانفرنس میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفند یار ولی، مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین، بی این پی عوامی کے سربراہ اسرار اللہ زہری، جمہوری وطن پارٹی کے آفتاب شیرپاؤ، پاکستان عوامی تحریک، مجلس وحدت المسلمین اور متحدہ قومی مومنٹ کا وفد بھی شرکت کرے گا۔

ذرائع کے مطابق اے پی سی میں فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کے معاملے اور اس سلسلے میں نئی مجوزہ آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

مزید خبریں :