پاکستان
01 جولائی ، 2012

آج تک اردو بولنے والوں کو سندھی نہیں مانا جاتا، الطاف حسین

آج تک اردو بولنے والوں کو سندھی نہیں مانا جاتا، الطاف حسین

کراچی … ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ہر وہ شخص جس کا جینا اور مرنا سندھ کیلئے ہے وہ ہی حقیقی معنوں میں سندھی ہے، آخر کیا وجہ ہے کہ سندھ میں رہنے والی ہر قومیت کو اپنا لیا گیا لیکن اب تک اردو بولنے والوں کو سندھی نہیں مانا جاتا۔ کراچی لال قلعہ گراوٴنڈ میں سندھی میں ترجمہ کی گئی الطاف حسین کی کتاب "زندگی جو سفر " اور سابق رکن قومی اسمبلی عارف خان ایڈووکیٹ کی کتاب " انہی پتھروں پر چل کر" کی رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب سے معروف دانشور نذیر لغاری سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ سندھی زبان پڑھنے والے طالب علم اس کتاب کو پڑھیں گے تو غلط فہمیاں دور ہوں گی، بلوچی، بروہی زبان بولنے والے بھی ایم کیو ایم میں ہیں۔ اس موقع پر الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے کارکن ان کتابوں کا ترجمہ مقامی زبانوں میں کر کے پھیلائیں، اس طرح دوسروں کو الطاف حسین اور ایم کیو ایم کا فلسفہ سمجھنے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایسا شخص جو مستقل سندھ میں آباد ہے اسے سندھی کہتے ہیں، آخر کیا وجہ ہے کہ سندھ میں رہنے والی ہر قومیت کو اپنا لیا گیا لیکن اب تک اردو بولنے والوں کو سندھی نہیں مانا جاتا۔

مزید خبریں :