پاکستان
01 جولائی ، 2012

امریکا کو پاکستان سمیت ہر جگہ شکست کا سامنا کرنا پڑیگا، علامہ ناصر عباس

امریکا کو پاکستان سمیت ہر جگہ شکست کا سامنا کرنا پڑیگا، علامہ ناصر عباس

لاہور … مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی رہنما علامہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں بھرپور حصہ لیا جائے گا، کسی دہشت گرد کے بجائے اعتدال پسند اور اہل امیدواروں کو منتخب کریں گے، امریکا کو ہر جگہ شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مجلس وحدت المسلمین کے زیراہتمام علامہ عارف الحسینی کی چوبیسویں برسی پر مینار پاکستان پر قرآن و سنت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس نے کہا کہ مادر وطن میں منبر اور مساجد وحدت المسلمین کیلئے استعمال کیے جائیں گے، تفرقے کی آواز کو کاٹ دیا جائے گا۔ علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ امریکا ڈرون حملوں اور جارحانہ کارروائیوں سے باز رہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی ادارے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں اور ملک میں تفرقہ ڈالنے والوں کا راستہ روکیں۔ علامہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ دنیا کے تمام باطل راستے مٹ جائیں گے صرف کربلا کا راستہ زندہ رہے گا ، بیرونی و اندرونی سازشوں سے نمٹنے کیلئے اتحاد کی ضرورت ہے، امریکاکوفلسطین، لبنان اور عراق میں شکست دی، شام اور پاکستان میں بھی اسے شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مجلس کے مرکزی رہنما علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ آج ایک بار پھر امت مسلمہ کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت المسلمین کی تحریک کا مقصد نظریہ پاکستان کی حفاظت اور استعماری طاقتوں کو روکنا ہے۔

مزید خبریں :