09 مارچ ، 2017
بارش اور برفانی طوفان سے تباہی کے مناظر لیے ہالی وُڈ کی سائنس فکشن فلم ’جیواسٹورم ‘کا ایکشن سے بھرپور ٹریلر آگیا۔ فلم 20 اکتوبر کو بڑے پردے پر سجے گی۔
فلم کی کہانی محکمہ موسمیات کے جدید نظام کے گرد گھومتی ہے۔ امریکی سائنسدان سٹیلائٹس کے ذریعے موسم کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کرتے ہیں ۔
دو برس بعد اس نظام میں خرابی پیدا ہوتی ہے اور دنیا بھر میں برفانی طوفان ، بارش اور سیلاب سے تباہی کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔