پاکستان
02 جولائی ، 2012

ڈاکٹرز رات تک ڈیوٹی پر نہ آئے تو فارغ کردینگے، رانا ثناء اللہ

ڈاکٹرز رات تک ڈیوٹی پر نہ آئے تو فارغ کردینگے، رانا ثناء اللہ

لاہور… پنجاب کے وزیرِقانون رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ پبلک سروس کمیشن سے آنیوالے 600 ڈاکٹروں نے ڈیوٹی سنبھال لی ہے ، 2روز میں مزید 2ہزار ڈاکٹرز ڈیوٹی پر آ جائیں گے،سینئر ڈاکٹر آج رات تک ڈیوٹی پر واپس نہ آئے توانہیں بھی فارغ کر دیا جائے گا۔ لاہورکے میواسپتال میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے راناثناء اللہ نے کہا کہ سینئر ڈاکٹرزکا اسپتال چھوڑ کر بھاگنا افسوس ناک ہے ، اگرہڑتالی ڈاکٹر واپس نہ آئے تو 3 دن میں ڈاکٹروں کی کمی پوری کر لی جائے گی،انہوں نے کہاکہ تمام اسپتالوں کی او پی ڈی سروس بحال ہو چکی ہے ،صرف ان ڈاکٹروں کو حراست میں لیا گیا جو ڈیوٹی کے خواہشمند ڈاکٹروں کو روکنے کی کوشش کر رہے تھے، رانا ثنااللہ کاکہناتھاکہ اب تک صرف 36ڈاکٹرز کو ایک ماہ کیلئے نظر بند کیا گیا ہے ، ان ڈاکٹرز نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا ،ان کا کہنا تھاکہ اسپتالوں میں ہلاک ہونے مریضوں کی ذمہ داری ان پرعائدہوتی ہے جنہوں نے ذاتی مفاد کو مقدم رکھا۔

مزید خبریں :