02 جولائی ، 2012
کابل… افغانستان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے مبینہ شیلنگ کے معاملے پراقوا م متحدہ کی سیکورٹی کونسل سے بات کرے گا، مشرقی صوبہ کنٹر کے حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ سرحد کے قریب پاکستان کی جانب سے سیکورٹی فورسزبمباری کررہی ہیں ، گزشتہ ہفتے افغان حکام نے کہا تھا کہ پاکستانی شیلنگ کی وجہ سے ہزاروں افغان نقل مکانی پر مجبور ہوئے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان فرامراز تمناکا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے حملوں پر افغان صدر کرزئی سے بات کی ہے ، تاکہ وہ پاکستانی وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کریں، اور اگر دوطرفہ مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے۔