پاکستان
01 فروری ، 2012

سنی تحریک نے دھرنے کافیصلہ بارہ ربیع الاول تک موخرکردیا

کراچی…وزیراعلی سندھ سیدقائم علی شاہ سے سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے ملاقات کی اورکارکنوں کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف دھرنے کافیصلہ بارہ ربیع الاول تک موخرکردیا۔وزیراعلیٰ ہاوٴس کراچی میں ہونے والی ملاقات میں سنی تحریک کے وفدکی قیادت ثروت اعجاز قادری نے کی جبکہ وفدمیں مرکزی رہنماشاہدغوری اوردیگربھی شامل تھے۔ملاقات کے بعدشاہد غوری نے میڈیاکوبتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات میں11ربیع الاول کی چھٹی کے اعلان کامطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ سنی تحریک کے کارکن سہیل قادری اور سلیم قادری کے قتل میں ملوث ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے تفتیش کی جارہی ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے مشیر راشد ربانی نے بتایا کہ11 ربیع الاول کی تعطیل کااعلان کردیاجائے گا۔ جبکہ سنی تحریک کے دیگر مطالبات پربھی وزیر اعلیٰ سندھ جلد احکامات جاری کریں گے۔

مزید خبریں :