پاکستان
03 جولائی ، 2012

پشاور ،چارسدہ روڈ پر دستی بم کا دھماکا،کوئی نقصان نہیں ہوا

پشاور … پشاور کے علاقے خزانہ میں ایک گھر پر نامعلوم افرادنے ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کردیا۔پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے انور خان نامی شخص کے گھر پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیاہے۔

مزید خبریں :