پاکستان
03 جولائی ، 2012

توہین عدالت میں گرفتار ڈی جی ، پلاننگ سی ڈی اے رہا

توہین عدالت میں گرفتار ڈی جی ، پلاننگ سی ڈی اے رہا

اسلام آباد… اسلام آباد کی ہائی کورٹ نے توہین عدالت پر گرفتار کئے گئے ڈی جی ، پلاننگ سی ڈی اے غلام سرور سندھو کو رہا کرتے ہوئے ان کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ ڈی جی غلام سرور سندھوکو گزشتہ روز، ہائی کورٹ میں ایک مقدمہ کی سماعت کے دوران توہین آمیز رویہ اپنانے پر جسٹس شوکت صدیقی نے وہیں سے گرفتار کراکے ، جیل بھجوادیا تھا، غلام سرور سندھو کو آج پھر اسی عدالت میں پیش کیا گیا تو ان کے وکیل نے کہاکہ توہین عدالت جان بوجھ کر نہیں کی گئی، عدالت درگزر سے کام لے، جج نے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا جبکہ چیئرمین سی ڈی اے کو حکم دیا کہ ڈی جی پلاننگ کے اثاثوں کی تفصیلات 13 جولائی تک پیش کی جائیں ،عدالت نے غلام سرور سندھو کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات طلب بھی طلب کرلی ہیں ، جسٹس شوکت صدیقی نے غلام سرور سندھو سے متعلق کڑے تنقیدی ریمارکس دیئے اور کہاکہ سی ڈی اے میں ان جیسے لوگوں کی وجہ سے کرپشن ہے، کیا سمجھتے ہیں کہ حرام کی کمائی سے ہر جگہ اثر انداز ہوجائیں گے، ڈرا دھمکا کر عدالتوں کو فرائض سے روکا نہیں جاسکتا۔

مزید خبریں :