03 جولائی ، 2012
پشاور … پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر کے بیگ سے ایک کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ انٹی نارکاٹکس فورس ذرائع کے مطابق باچا خان ائیر پورٹ پر ولید الرحمن نامی شخص کے بیگ کی تلاشی کے دوران ایک کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔ ملزم ولید کا تعلق ہنگو سے ہے اور وہ پشاور سے بحرین جارہا تھا۔ ملزم کو حراست میں لے کر مزید تحقیقات شروع کردی گئی۔