پاکستان
03 جولائی ، 2012

ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ان کے حلف کے منافی ہے،لاہور ہائیکورٹ

ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ان کے حلف کے منافی ہے،لاہور ہائیکورٹ

لاہور… لاہورہائیکورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ینگ ڈاکٹرز آئین اور حلف کے تحت مریضوں کا علاج کرنے سے انکار نہیں کر سکتے،تاہم یہ قوم کے بچے ہیں ،ان سے بہتر سلوک کیا جانا چاہیے ۔ عدالت نے یہ ریمارکس ہڑتالی ڈاکٹروں کی ڈگریاں منسوخ کرنے اور مریضوں کا علاج نہ کرنے پر ان کے خلاف مقدمات کے اندراج کیلئے دائردرخواست کی سماعت کے دوران دیئے۔ جسٹس اعجازالاحسن نے قرار دیا کہ ڈاکٹروں کی ہڑتال ان کے حلف کے منافی ہے۔ عدالت نے 6جولائی کو ینگ ڈاکٹرز کی قیادت کو طلب کرتے ہوئے سیکریٹری صحت پنجاب،پی ایم ڈی سی ،پی ایم اے اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے۔

مزید خبریں :