03 جولائی ، 2012
لاہور… پاورہاوٴسز کوتیل کی فراہمی ایک بار پھر بندہونے سے متعدد پاورپلانٹس بند ہو گئے ہیں۔ این ٹی ڈی سیذرائع کے مطابق تیل کی عدم فراہمی پر بندہونے والے پلانٹس میں کوٹ ادو،اورینٹ،سفائر اورسیف شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے فاوٴنڈیشن پاورپلانٹ بھی سسٹم سے نکل گیا ہے اور بجلی کاشارٹ فال بڑھ کر 5830میگاواٹ ہوگیا۔ بجلی کی پیداوار 12570 اورڈیمانڈ 18507 میگاواٹ ہے۔ لاہور میں دوبارہ ایک گھنٹے کے بعد دودو گھنٹے کے لئے گرڈاسٹیشن کی بندش شروع ہو گئی ہے، جبکہ دیہات اورچھوٹے شہروں میں لوڈشیڈنگ کادورانیہ 20گھنٹے تک پہنچ گیاہے۔