03 جولائی ، 2012
کوئٹہ … کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق مشرقی بائی کے قریب کلی بنگلزئی میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی ،فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا تاہم ابھی تک مرنے والے کی شناخت نہیں ہوسکی ہے جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے،پولیس نے موقع پر پہنچ کے لاش ہسپتال پہنچا دی،مزید کاروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔