پاکستان
03 جولائی ، 2012

ججز کا کنڈکٹ مجلس شوریٰ میں زیربحث نہیں آسکتا،سپریم کورٹ

ججز کا کنڈکٹ مجلس شوریٰ میں زیربحث نہیں آسکتا،سپریم کورٹ

اسلام آباد… سپریم کورٹ نے اپنے آڈٹ سے متعلق پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کو انکاری جواب میں لکھا ہے کہ آئین کے تحت ججز کا کنڈکٹ ، مجلس شوری میں زیر بحث نہیں آسکتا، عدالت کے مشاورتی دائرہ کار پر صدر مملکت ہی فیصلہ کرسکتے ہیں چودھری نثارعلی کے بطور چیئرمین پی اے سی کے دور میں کمیٹی نے عدالت کے آڈٹ سے متعلقسپریم کورٹ کو خط لکھا تھا، موجودہ چیئرمین ندیم افضل کی ہدایت پراب یہ جواب جاری کردیا گیا ہے،اس کے مطابق سپریم کورٹ کی فل کورٹ کا جواب، رجسٹرار آفس کے ذریعے پی اے سی کو ملا ، اس میں کہا گیا ہے کہ متعدد آئینی شقوں کے مطابق کمیٹی کو اعلی عدلیہ کا کوئی اہلکار طلب کرنے کا اختیار نہیں ہے، رجسٹرار سمیت کوئی اہلکار ، کمیٹی میں پیش نہیں ہوسکتا،کمیٹی کو باقاعدہ عدالتی حکم چاہیئے تو صدر مملکت سے رابطہ کرے کیونکہ سپریم کورٹ کے مشاورتی دائرہ کار پر صدر مملکت ہی فیصلہ کرسکتے ہیں،جواب میں کہاگیاہے کہ آرٹیکل 68 کے تحت ججز کا کنڈکٹ ، مجلس شوری میں زیر بحث نہیں آسکتا، ججز کے کنڈکٹ میں عدلیہ کے انتظامی و مالی امور آتے ہیں اور آرٹیکل68 کے تحت ججز کا کنڈکٹ ، مجلس شوری میں زیر بحث نہیں آسکتا۔

مزید خبریں :