پاکستان
03 جولائی ، 2012

ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری،فیصل آباد میں 2مریض جاں بحق

ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری،فیصل آباد میں 2مریض جاں بحق

لاہور/فیصل آباد… فیصل آباد میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال نے مزید 2مریضوں کی جان لے لی، بہاول پور میں پی ایم اے کے نائب صدر کو 2ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیاگیا، گوجرانوالہ میں 25اور ملتان میں 18ینگ ڈاکٹرز ڈیوٹی پر واپس آگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گوجرنوالہ کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں 31ڈاکٹرز میں سے 25ہڑتالی ینگ ڈاکٹرز ڈیوٹی پر واپس آگئے ہیں۔ ڈی سی او چوہدری امین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرزکی واپسی کے بعد آرمی ڈاکٹرز کی خدمات نہیں لی جارہی ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کی باعث فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈ یا لوجی میں 2مریض چل بسے۔ بہاول پوروکٹوریہ اسپتال کے او پی ڈی وارڈ میں پی ایم اے پنجاب کے نائب صدر ڈاکٹرا فتخار سمیت 3ڈاکٹرزکو تشدد کے بعد گرفتار کرلیاگیا۔ نشتراسپتال ملتان میں بھی 18ینگ ڈاکٹرز ڈیوٹی پر واپس آگئے ہیں۔ یہاں تقریبا ایک ہزار ڈاکٹرز ہڑتال پر ہیں۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تمام بنیادی مراکز صحت کے ڈاکٹرزکو فیصل آباد میں تعینات کرنے سے مریضوں کومشکلات کا سامنا ہے۔ لاہور میں ڈاکٹروں پر تشدد کے خلاف سرگودھا کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز نے ہڑتال اور وہاڑی میں احتجاج کیا، جبکہ گلگت بلتستان کے ڈاکٹروں نے علامتی ہڑتال کی۔ رحیم یارخان کے شیخ زید اسپتال میں7نئے ڈاکٹرز نے جوائننگ دے دی ہے۔

مزید خبریں :