03 جولائی ، 2012
لاہور… آئی جی ریلوے پولیس سیدابن حسین کاکہناہے کہ ریلوے اسٹیشنز اورریلوے تنصیبات کی سیکیورٹی کیلئے فنڈز مختص کر دیئے گئے ہیں۔ لاہورمیں جیو نیوزسے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ بڑے ا سٹیشنوں پرواک تھروگیٹس،سی سی ٹی وی کیمرے اور اسکینرمشینیں نصب کی جائیں گی۔ محکمے نے یہ فیصلہ لاہور میں کچھ عرصہ پہلے ہونے والے دھماکوں کے تناظر میں کیا ہے۔ادھر محکمہ ریلویز نے آئی جی ریلوے پولیس کو ریلوے ایگزیکٹو بورڈ کاممبربنانے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔