03 جولائی ، 2012
لاہور…گورنرپنجاب سردارلطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ خود کو عقل کل سمجھنے والے وزیراعلیٰ شہبازشریف اسپتالوں میں ہلاکتوں کی اب ذمہ داری بھی قبول کریں۔لاہورمیں ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پہلے واپڈا اورسکولوں میں فوج کوبلایااب اسپتالوں میں فوج کوبلاکرکیاایک مرتبہ پھرسارے اختیارات انہیں سونپنا چاہ رہے ہیں مگرسپریم کورٹ اورسول سوسائٹی اب کسی کوچوردروازے سے آنے کی اجازت نہیں دے گی۔انھوں نے کہا کہ پنجاب کی عوام اپنی حفاظت خود کرے کیونکہ ساری پولیس رائے ونڈ اورکیمپ آفس پر مامور ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کے خلاف پولیس ایکشن قابل مذمت ہے تاہم ڈاکٹرزبھی اپنے حلف کی پاسداری کریں۔