پاکستان
03 جولائی ، 2012

پشاور:ایر یا اسٹڈی سینٹر کے خود مختارانہ حیثیت ہائی کورٹ میں چیلنج

پشاور…ایر یا اسٹڈی سینٹر پشاور کے خود مختارانہ حیثیت کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔عدالت عالیہ نے فریقین کو نوٹسز جاری کرکے تحریری جواب طلب کرلیا۔ایر یا اسٹڈی سینٹر کی خودمختارانہ حیثیت سے متعلق درخواست گزار نعمان خان کی رٹ کی سماعت چیف جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس خالد محمود نے کی۔درخواستمیں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد سینٹر اب خود مختار نہیں رہا، جس کے بعد سینٹر کے رجسٹرار کو تعیناتی اور تقرری کا اختیار حاصل نہیں رہا۔ اس پر عدالت عالیہ نے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا ، سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن ، رجسٹرار پشاور یونی ورسٹی اور سینٹر کے ڈائریکٹر کو نوٹس جاری کرکے تحریری جواب طلب کرلیا۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کی سمجھ وفاقی اور صوبائی دونوں حکومتوں کو نہیں آتی۔

مزید خبریں :