03 جولائی ، 2012
پشاور…بنوں جیل توڑنے کے واقعے میں فرار ہونے والے ایک قیدی کو پشاور کینٹ پولیس نے سربند کے علاقے میں ان کے گھر سے گرفتار کرلیا ہے۔قیدی اسماعیل بنوں جیل پر حملے کے واقعے میں فرار ہوگیا تھا۔ اسماعیل کو منشیات اسمگل کرنے کے الزام میں چھبیس سال قید کی سزا ہوئی تھی۔ پشاور کینٹ پولیس نے سربند میں واقع ان کے گھر کی نگرانی شروع کردی۔ مفرور قیدی کے گھر آنے کی اطلاع پر پولیس نے اس کے گھر پر چھاپہ مارا اور اسماعیل کو گرفتار کرلیا ہے۔