پاکستان
01 فروری ، 2012

کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کی تجدید میں 29 فروری تک توسیع

کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کی تجدید میں 29 فروری تک توسیع

کراچی … نادرا نے کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کی تجدید کی آخری تاریخ میں 29 فروری تک توسیع کردی ہے۔ نادرا ترجمان کے مطابق یہ توسیع وزارت داخلہ کے احکامات پر کی گئی ہے۔ نادرا ترجمان کے مطابق عوام وزارت داخلہ کے جاری کردہ اسلحہ لائسنس کی تجدید کیلئے نادرا کے ملک بھر میں قائم 158 مراکز سے رجوع کرسکتے ہیں، جہاں اسلحہ لائسنس کی تجدید کیلئے علیحدہ کاونٹر موجود ہیں۔

مزید خبریں :